شہر کا دل

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - شہر کے وسط کا علاقہ، قلبِ شہر، وسطِ شہر۔ "دونوں گروہ شہر کے دل میں اکثر برسرِ پیکار رہتے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٨١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'شَہر' کے بعد اردو حرف اضافت 'کا' لگا کر فارسی اسم 'دل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - شہر کے وسط کا علاقہ، قلبِ شہر، وسطِ شہر۔ "دونوں گروہ شہر کے دل میں اکثر برسرِ پیکار رہتے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٨١ )

جنس: مذکر